بلوچستان کے سینئر وزیر کی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ پر تقرری پر جسٹس کامران ملاخیل کو مبارکباد
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 8 دسمبر 2025: بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن، پارلیمانی لیڈر اور وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے جسٹس کامران ملاخیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
صوبائی وزیر نے تہنیتی پیغام میں کہا کہ جسٹس ملاخیل بلوچستان کے تجربہ کار اور سینئر قانون دانوں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ انصاف کی بروقت فراہمی اور قانون کی بالادستی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انتہائی اہم ہیں، اور بطور جج جسٹس ملاخیل نے آئین و قانون کے مطابق حق پر مبنی فیصلوں سے دیانتداری اور جرات کا ثبوت دیا ہے۔
وزیر عمرانی نے یقین ظاہر کیا کہ چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس ملاخیل انصاف کی فوری فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری رکھیں گے اور قانون کی بالادستی کو مضبوط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
Comments are closed.