چمن: افغان باشندوں کے لیے ہولڈنگ کیمپ چمن ماسٹر پلان منتقل
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
چمن، 07 دسمبر 2025:
چمن میں ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے بتایا کہ بارڈر پر موجود کشیدگی کے پیش نظر افغان باشندوں کے لیے قائم وِد ہولڈنگ کیمپ کو چمن ماسٹر پلان منتقل کر دیا گیا ہے۔ نئے کیمپ میں افغان فیملیز کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماسٹر پلان میں فائر بریگیڈ کی بڑی گاڑی، پینے کے صاف پانی کی سہولت، میڈیکل کیمپ کے لیے اضافی ایمبولینس اور دیگر تمام ضروری اقدامات موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ اقدامات افغان فیملیز کو سردیوں سے محفوظ رکھنے اور انہیں مناسب شیلٹر فراہم کرنے کے لیے کیے ہیں تاکہ کسی قسم کی تکلیف یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق افغان باشندوں کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.