ربیع کینال میں بڑے پیمانے پر کارروائی، غیر قانونی واٹر چینلز اور مشینری ضبط
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
نصیر آباد، 07 دسمبر:
صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کی ہدایت پر ربیع کینال میں پانی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ چیف انجینئر کینالز ناصر مجید اور ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر فرید احمد پندرانی کی نگرانی میں غیر قانونی واٹر چینلز، اوور سائز پائپس اور بھاری مشینری کو ہٹایا گیا۔
کارروائی سب ڈویژنل آفیسر سلیم بہرانی اور ایف سی کی معاونت سے کی گئی، جس میں متعدد غیر قانونی واٹر چینلز مسمار، پانچ ٹرانسفارمر اور پانی لفٹ کرنے والی مشینری قبضے میں لی گئی۔ فرید احمد پندرانی نے کہا کہ پانی چوری نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ ٹیل کے غریب کاشتکاروں کے حقوق پر سنگین حملہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آبپاشی نظام تب ہی مؤثر رہ سکتا ہے جب پانی کی تقسیم شفاف اور منصفانہ ہو۔ محکمہ آبپاشی نے اعلان کیا کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
Comments are closed.