سندھ کی ثقافت محبت اور رواداری کی علامت ہے: صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران

28

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 07 دسمبر:
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے سندھ کلچر ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت برصغیر کی قدیم اور شاندار تہذیبوں میں شمار ہوتی ہے، جس نے ہمیشہ محبت، ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھی اجرک اور ٹوپی پاکستان کی ثقافتی وحدت کی علامت ہیں، جو قوم کے مختلف حصوں کو جوڑتی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ثقافتی دن نہ صرف شناخت کا جشن ہوتے ہیں بلکہ قومی یکجہتی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملک کے تمام صوبے اسی بھائی چارے اور ہم آہنگی کے ماحول میں ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.