بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
اسلام آباد۔6دسمبر (بائنانس کی سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا اور ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی، حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات، نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا
Comments are closed.