لودھراں میں بچے کی مین ہول میں گر کر ہلاکت—وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس، ڈی سی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

26

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لودھراں میں کمسن بچے کی کھلے مین ہول میں گر کر ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی لودھراں کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسر کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

Comments are closed.