ڈیرہ بگٹی میں امن کی جانب اہم پیش رفت: 100 سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈالے

27

ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار)

ڈیرہ بگٹی میں وڈیرہ نور علی چاکرانی بگٹی کے ہمراہ 100 سے زائد فراریوں نے سرنڈر کر کے ہتھیار ڈال دیے۔ حساس ادارے نے میر آفتاب بگٹی کی موجودگی میں ان سے پاکستان کے ساتھ وفاداری کا حلف لیا۔

میر آفتاب بگٹی نے اس اقدام کو نہایت مثبت پیش رفت قرار دیا، اور کہا کہ یہ قومی اداروں پر اعتماد اور حبّ الوطنی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جو افراد ابھی بھی پہاڑوں میں موجود ہیں، وہ واپس آئیں اور امن، ترقی اور ہم آہنگی کے سفر میں شامل ہوں۔ ان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا مستقبل امن سے وابستہ ہے، نہ کہ مزاحمت سے۔

میر آفتاب بگٹی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی تبھی ترقی کرے گا جب تمام لوگ ایک ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ آئیں، ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک پُرامن اور خوشحال کل دیں، جس پر ہم سب فخر کر سکیں۔ یہ قدم ہمت، وطن سے محبت اور ڈیرہ بگٹی میں استحکام کے لیے عزم کی علامت ہے۔

Comments are closed.