ڈولی چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ؛ مزاری گوٹھ کا نوجوان شہزادہ مزاری عسیانی جاں بحق

26

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کشمور— ڈولی چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مزاری گوٹھ کے رہائشی نوجوان شہزادہ مزاری عسیانی جاں بحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ملزمان نے اچانک فائرنگ کی اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ اتنی تیز تھی کہ علاقہ مکین سنبھل بھی نہیں سکے۔ شدید زخمی نوجوان دم توڑ گیا جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئیں۔

پولیس حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاحال فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

علاقہ مکینوں نے شہزادہ مزاری کے قتل پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں گشت بڑھا دیا ہے۔

مزید تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔

Comments are closed.