وزیراعظم کا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد

25

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تقرری جدید جنگی تقاضوں کے مطابق ایک اہم قدم ہے، جس سے قومی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت میں مسلح افواج نے ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کو مدتِ ملازمت میں توسیع پر بھی مبارکباد دی اور کہا کہ تمام قومی ادارے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے متحد ہیں۔

Comments are closed.