کوہلو ڈیری فارم کا تفصیلی معائنہ، انتظامی و پیداواری معیار میں بہتری کی ہدایت

28

 کوہلو — 04 دسمبر 2025

ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبیر مزاری نے ڈیری فارم کا تفصیلی دورہ کیا اور جانوروں کی صحت، خوراک کی فراہمی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ مختلف باڑوں کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے جانوروں کی جسمانی حالت، دودھ کی پیداوار اور خوراک کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

انہوں نے فارم کے عملے کو ہدایت دی کہ جانوروں کی نگہداشت اور خوراک کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، پانی کی بلا تعطل فراہمی اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اے سی کبیر مزاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈیری فارم کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ انتظامی اور پیداواری معیار میں مسلسل بہتری آئے اور شہریوں کو صحت مند اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Comments are closed.