نصیرآباد: ڈویژنل سپورٹس فیسٹیول میں شاندار محفلِ موسیقی اور آتشبازی

22

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی ہدایت پر ڈیرہ مراد جمالی میں ڈویژنل سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں شاندار محفلِ موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس فیروز علی ابڑو کی نگرانی میں بہترین انتظامات کیے گئے، جہاں مقامی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پر حاضرین سے داد سمیٹی۔

بعد ازاں فیروز علی ابڑو کی سربراہی میں پرشکوہ آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے آسمان کو رنگوں سے روشن کر دیا۔ نصیرآباد کی تاریخ میں پہلی بار اتنی طویل آتشبازی نے عوام میں خوشی کی نئی لہر دوڑا دی۔ شہریوں نے سپورٹس بورڈ کی اس کاوش کو بھرپور سراہا۔

Comments are closed.