معذور افراد معاشرے کا فعال حصہ، نیشنل پارٹی
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
تاریخ: 03 دسمبر2025
کوئٹہ – نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا فعال اور باعزت حصہ ہیں اور ان کی نظراندازی قومی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں معذور افراد بنیادی سہولیات جیسے تعلیم، صحت، روزگار اور نقل و حرکت سے محروم ہیں۔ انہوں نے تعلیم اور روزگار میں مختص کوٹہ کے نفاذ، خصوصی اسکولز، بحالی مراکز اور فلاحی پروگرامز کے قیام پر زور دیا۔ نیشنل پارٹی معذور افراد کے حقوق کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی اور بجٹ میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا
Comments are closed.