بلوچستان الیکشن کمیشن کی جعلی خبروں کی سخت تردید، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے

23

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 03 دسمبر 2025 — صوبائی الیکشن کمیشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کوئٹہ کی کچھ یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کوئٹہ کی اربن یونین کونسلوں کی وارڈز کے جنرل ممبرز کے انتخابات 28 دسمبر 2025 کو شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

علی اصغر سیال نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر تصدیق شدہ خبروں پر اعتماد نہ کریں اور انتخابات سے متعلق مستند معلومات صرف الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔

Comments are closed.