گلگت بلتستان کے 10 ہزار نوجوان آئی ٹی شعبے میں منسلک، ملکی و بین الاقوامی آمدنی میں اضافہ

22

گلگت: گلگت بلتستان میں آئی ٹی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور 10 ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوان مختلف ڈیجیٹل خدمات جیسے اے آئی، گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ویب ڈویلپمنٹ میں سرگرم ہیں۔ یہ نوجوان نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور یو اے ای کے کلائنٹس کے ساتھ کام کر کے سالانہ 15 ملین ڈالر سے زائد آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی خدمات ملک اور خطے کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی ہیں اور روزگار و معاشی استحکام کا سبب بن رہی ہیں۔ ایس سی او نے دور دراز علاقوں میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Comments are closed.