خصوصی افراد کا عالمی دن “ڈاکٹر فاروق ستار” کا خصوصی پیغام۔۔۔!!!

27

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم یہ باور کروانا چاہتے ہیں کے جسمانی ساخت میں کسی بھی کمی کے شکار افراد معذور نہیں بلکہ خداداد صلاحیتوں کے مالک خصوصی افراد ہیں جو کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں خاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور مُلک و قوم کے لئے اِنکی خدمات ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتی ہیں بشرط ہمارے اندر بھی اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیئے کے ہم اِنکی صلاحیتوں سے مکمل استفادہ حاصل کرسکیں، اب یہ اقتدار میں بیٹھے افراد کی زمہ داری ہے کہ خصوصی افراد کی بُنیادی ضروریاتِ زندگی تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع اِنکو فراہم کیئے جائیں تاکہ انکو بھی معاشرے میں عزت کی نظر سے دیکھا جائے، اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو ہمیں خصوصی اہلیت رکھنے والے افراد کو ہر شعبے میں اپنے ساتھ رکھنا ہوگا۔۔۔!!!

Comments are closed.