شاہ فیصل کالونی: باغ کورنگی میں احتجاج سے ٹریفک شدید متاثر
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کراچی، 2 دسمبر 2025: شاہ فیصل کالونی پل کے قریب باغ کورنگی میں جاری احتجاج کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گیا۔ شہریوں نے روٹ بند ہونے کے باعث پیدل راستوں اور متبادل سڑکوں کا رخ کیا، جس سے علاقے میں آمدورفت میں شدید دشواری پیدا ہوئی۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ٹریفک کو منظم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکام کی جانب سے رابطے جاری ہیں۔
Comments are closed.