نصیرآباد: BSDI فیز ٹو منصوبوں کا جائزہ اجلاس
نصیرآباد، یکم دسمبر 2025:
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی نے بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز ٹو کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی، ایس ایس پی، تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز اور انٹیلیجنس نمائندگان شریک تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فیز ون منصوبوں کی معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ فیز ٹو میں عوامی مسائل کے حقیقی حل پر توجہ دی جائے گی اور نئی اسکیمات کی منظوری کے بعد عملدرآمد میں تیزی لائی جائے گی تاکہ عوام جلد فوائد حاصل کر سکیں۔
Comments are closed.