
کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مر مت کے سلسلے میں 31دسمبر کوکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح روڈ فیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے جان محمدروڈفیڈرسے 12بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈرسے دن ایک بجے تا چاربجے شام بجلی بندہوگی نیز اسی روز 132KVبسیمہ اور گدر گرڈاسٹیشنز سے صبح9بجے سے ایک بجے دن تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔



