اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی گرفتاری کے حوالے سے کہاہے کہ احسن اقبال کے خلاف کرپشن، کک بیکس، کمیشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کوئی کیس نہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت کا اپنوں کو بچانے کے لئے این آر او پلس اور اپوزیشن کے بے گناہ پندرہ ماہ سے جیلوںمیں قید؟۔ انہوںنے کہاکہ اپنے دوستوں کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس اور سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے لئے نیب نیازی گٹھ جوڑ؟۔ انہوںنے کہاکہ بے گناہوں کی گرفتاری اور عقوبت کے دنوں کا کون حساب دے گا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ احسن اقبال جرم نارووال کے عوام کی خدمت، محمد نواز شریف کا ساتھ دینا اور عوام کے حق کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ احسن اقبال نے اختیارات کا کیا ناجائز استعمال کیا، چیئرمین نیب کے پاس اس کا کوئی جواب ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ کونسی کرپشن کی ہے؟ کون سا کمیشن کھایا ہے؟ کون سا فائدہ اٹھایا ہے؟ چیئرمین نیب کے پاس کوئی ہے اس کا جواب؟۔ انہوںنے کہاکہ نارووال سپورٹس کمپلیکس سے پاکستان کے نوجوانوں کا فائدہ ہوا، نارووال کے لوگوں کا فائدہ ہوا، کیایہ ہے ان کا جرم؟ نیب عمران صاحب کے حکم پر سیاسی مخالفین کو اغوا کرنے کا جواب دیں؟۔ انہوں نے کہاکہ احسن اقبال کا اصل جرم نالائق اور نااہل حکومت کو بے نقاب کرنا ہے،احسن اقبال کو کیوں گرفتار کیا، چیئرمین نیب کے پاس ہے کوئی جواب ؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے خود ،اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے ہیں ،آرڈیننس جاری ہونے سے دو روز قبل احسن اقبال کو بے گناہ اور ناحق گرفتار کیاگیا ۔انہوںنے کہاکہ آرڈیننس کے اجراء کے بعد مسلم لیگ (ن) سمیت اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کوفی الفور رہا کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اور چیئرمین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں

