اہم خبریںپاکستان

برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ایف آئی اے پراسیکوشن ٹیم متحرک، ایف آئی اے نے برطانوی حکومت کو نیا خط لکھ دیا

اسلام آباد (این این آئی)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ایف آئی اے پراسیکوشن ٹیم متحرک ہوگئی ،ایف آئی اے نے برطانوی حکومت کو نیا خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق خط میں عمران فاروق قتل کیس کے برطانوی گواہوں کے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے کہا گیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ خط میں برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویڈیو لنک کے انتظامات کا کہا ہے۔متن کے مطابق ہائی کمیشن میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے گواہوں کی دستیابی سے متعلق بنایا جائے،ایف آئی اے نے خط کے ذریعے گواہوں کی فہرست بھی برطانوی حکومت کو بھیجوا دی۔ ذرائع کے مطابق یوکے بارڈر ایجنسی کو دفتر خارجہ کے ذریعے خط لکھا گیا،ایف آئی اے پراسیکوشن ٹیم کو تاحال برطانوی جواب کا انتظار کیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button