اہم خبریںپاکستان

موٹر وے پولیس کی شدید دھن کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کر نے کی ہدایت

راولپنڈی(این این آئی)موٹر وے پولیس نے شدید دھن کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان کے مطابق پیر کو موٹروے M1 پشاور سے لے کر براہمہ باہتر تک شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی ،موٹروے M2 اسلام آباد پلازہ سے لیکر ٹھوکرنیازبیگ تک مختلف مقامات پردھندرہی اور حد نگاہ 50سے100میٹر تھی ۔ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان کے مطابق گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں،اچانک بریک لگانے سے پرہیز کریں ،ہیڈلائٹ لو بیم پر رکھیں ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم فائیو ملتان سے سکھر تک شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لئے مکمل بند کردی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button