
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر تحصیل کیڈٹ تائیکوانڈو چمپئن شپ 4 جنوری کو ٹیکسلا میںشروع ہوگی۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کاشف جاوید چوہان نے بتایا کہ چمپئن شپ کا مقصد گراس روٹ سطح پر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔انہوں کہاکہ راولپنڈی میں تائیکوانڈو کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ وسائل کی کمی ہے، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے ڈراز کا اعلان 3 جنوری کو کیا جائے گا، چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔




