اہم خبریںشوبز

نئے اداکاروںکی بڑی کھیپ میسر آنے کے باوجود سینئرز کامتبادل سامنے نہیںلا سکے‘ بابر علی

لاہور( این این آئی) ناموراداکاربابر علی نے کہا ہے کہ فلم اورٹی وی پر نئے اداکاروںکی بڑی کھیپ میسر آئی ہے لیکن میرے خیال میں ہم اپنے سینئرز کامتبادل سامنے نہیںلا سکے،اداکاری پارٹ ٹائم نہیںبلکہ فل ٹائم جاب ہے اور جب تک اس پر بھرپورتوجہ نہ دی جائے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔ ایک انٹرویو میں بابر علی نے کہا کہ ماضی میں لاہور ٹی وی اور فلم انڈسٹری کا گڑھ تھالیکن آج یہاں بننے والے پراجیکٹس کی تعداد کہیں زیادہ کم ہو گئی ہے ۔ لاہور کو دوبارہ شوبز سرگرمیوںکاگڑھ بننا چاہیے کیونکہ ماضی میںاسی مقام سے ہماری فلم اورٹی وی انڈسٹری نے عروج حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات کا جائزہ لے کر اس کے جمودکو توڑنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں اوراس کے لئے حکومت کی سر پرستی نا گزیرہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button