اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی چیلنج کر نے سے متعلق کیس 31دسمبر سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی چیلنج کر نے سے متعلق کیس 31دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ۔ پیر کوشروع ہونے والے ہفتے کے دور ان اسلام آباد ہائی کورٹ میںاہم مقدمات کی سماعت ہوگی ،رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی چیلنج کرنے سے متعلق کیس 31 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔ رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت کا کیس یکم جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا،نیب نے اکرم خان درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،نیب ٹیم وارنٹ گرفتاری سے متعلق عدالت کو آگاہ کرے گی ۔سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن میں شرجیل میمن کی عبوری ضمانت بھی یکم جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button