لاہور(این این آئی)سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،سابق صدر کی درخواست 86 صفحات پر مشتمل ہے۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میںموقف اپنایاگیاہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، خصوصی عدالت نے عجلت میں فیصلہ سنایا، ہمارا مذہب، آئین اور قانون لاش کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا، آئین کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے، درخواست گزار کو خصوصی عدالت نے شفاف ٹرائل سے محروم رکھا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیرا 66 کو کالعدم قرار دیا جائے اور خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا پر فوری عملدرآمد روکنے کا حکم دیا جائے۔

