ایف آئی اے کی جانب سے (ن)لیگ کے سیکرٹریٹ پر چھاپے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع
لاہور(این این آئی )مسلم لیگ (ن) نے ایف آئی اے کی جانب سے پارٹی سیکرٹریٹ پر چھاپے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرادی۔رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی انتقامی کارروائی ہے، حکومت نے اپوزیشن کے خلاف گھٹیا حربے استعمال کرکے اپنا وقار کھودیا ہے ،ب عوام سمجھتے ہیں کہ حکومت کی اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروئیاں بڑھتی جارہی ہیں اوراپوزیشن کو ہدف بنایا گیا ہے۔مطالبہ ہے کہ حکومت ایسی کاروائیوں سے گریز کرے اور اپوزیشن کو انتقام کانشانہ بنانے سے باز آجائے۔