اہم خبریںبین الاقوامی
القدس اورغرب اردن میں یہودیوں کے لیے دو ہزار مکانات کی منظوری

رام اللہ(این این آئی)اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے دو ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ آئندہ چند روز میں اس فیصلے پرعمل درآمد کیا جائیگا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن رواں ہفتے ایک نئی یہودی کالونی میں دو ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دے گی۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا تھا کہ وہ عن قریب غرب اردن اور القدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے تین ہزار گھروں کی تعمیر کی منظوری دیں گے۔نیتن یاھو نے امریکی حکومت کی آشیر باد سے مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔




