اہم خبریںپاکستان

عمران صاحب لوگوں کے سر سے سے چھت چھین کر کہہ رہے ہیں لنگر کھائیں اور پناہ گاہ میں رہیں ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب لوگوں کے سر سے سے چھت چھین کر کہہ رہے ہیں لنگر کھائیں اور پناہ گاہ میں رہیں ۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ واہ عمران صاحب واہ کیا وڑن ہے نیا پاکستان بنانے کے لئے !۔ انہوںنے کہاکہ پچاس لاکھ گھردینے کا وعدہ کیا تھا، پناہ گاہ میں سہولیات پوری کرنے سے بات نہیں بنے گی۔ انہوںنے کہاکہ عوام ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں کے منتظر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی تین فیصد سے 14 فیصد کرکے پناہ گاہ میں کھانا دینے سے کچھ نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کی روٹی بند کر دی، کاروبار بند کر دیا، اس کے بارے میں سوچیں،انڈے، کٹے، مرغیوں کا کیا ہوا؟ جو لوگوں کو دینے سے ان کا روزگارچلنا تھا ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سے لوگوں کا روزگار، کاروبار اور روٹی کھولنے کی بات کریں۔ انہوںنے کہاکہ صنعتی اور گھریلو صارفین کے لئے گیس بند ہے، لوگوں کے چولہے بند ہیں، آپ پناہ گاہوں میں سہولیات کی ہدایات دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سفید پوش لوگوں کی روٹی کا کون بندوبست کرے گا جو کسی سے مانگ بھی نہیں سکتے، انہیں کون روزگار اور کاروبار دے گا؟۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button