اہم خبریںبین الاقوامی

فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتیں 41 ہوگئیں،متاثرہ علاقوں میں بجلی اورانٹرنیٹ تاحال معطل

منیلا (این این آئی)فلپائن میں دو روز قبل ٹکرانے والے سمندری طوفان فان فون کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 41 ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد اب بھی عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں، طوفان کے دوران لاپتہ ہونے والے 12 افراد کی تلاش جاری ہے۔طوفان سے 1.6 ملین افراد متاثر ہوئے جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ۔طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کا نظام ابھی تک بحال نہیں ہو سکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button