سیکریٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطا بلوچ کاسول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں خواتین کے لیے مخصوص نماز گاہ کا افتتاح

0 6

 سیکریٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محترمہ سائرہ عطا بلوچ نے آج سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں خواتین کے لیے مخصوص نماز گاہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں اس اقدام کو خواتین کی روحانی اور سماجی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ محترمہ سائرہ عطا کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک عمارت کا افتتاح نہیں بلکہ ایک ایسے مقدس مقام کا قیام ہے جو خواتین کے لیے یکسوئی، سکون اور روحانی تعلق کا ذریعہ بنے گا۔
یہ اقدام ہماری شمولیتی پالیسی، مذہبی ہم آہنگی اور اجتماعی ترقی کے عزم کا عکاس ہے جبکہ اسکی ضرورت بہت زیادہ تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نماز گاہ محض چار دیواری نہیں بلکہ روحانی سکون، یگانگت یکسوئی اور خود احتسابی کا مقام ہوتی ہے۔

اس مخصوص جگہ کی فراہمی خواتین کے لیے ایک ایسا ماحول یقینی بنائے گی جہاں وہ اور اطمینان کے ساتھ اپنی عبادات انجام دے سکیں اور پورے سیکرٹریٹ میں خواتین کے لیے کوئی ایسا مقام مختص نہیں تھا اس سے قبل، اور اسکو عملی جامہ پہنانے میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل آغا سمیت دیگر افسران کا کردار بھی قابل ستائش ہے۔

افتتاحی تقریب میں متعلقہ افسران اور سول سیکرٹریٹ کی خواتین نے بھی شرکت کی اور اس اہم اقدام کو سراہا۔ محترمہ سائرہ عطا نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس منصوبے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ یہ نماز گاہ خواتین کے لیے سکون، رہنمائی اور روحانی روشنی کا ذریعہ بنے، اور یہ اقدام ہماری سماجی ترقی میں مثبت کردار ادا کرے۔ افتتاح کے اختتام پر دعا کی گئی اور شرکاء نے اس اقدام کو خواتین کی سہولت کے لیے ایک احسن اقدام قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.