اہم خبریںپاکستان

بی آئی ایس پی سے مستفید ہونیوالے سرکاری ملازمین کی تفصیلات قانونی چارہ جوئی کیلئے انکے محکموںکو بھیجی جائینگی‘ ثانیہ نشتر

لاہور( این این آئی)سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے غیر مستحق سرکاری ملازمین کی تفصیلات قانونی چارہ جوئی کیلئے ان کے متعلقہ شعبوں کو بھیجی جائیںگی۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک ا نٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید شفاف بنانے کی حالیہ مہم کے تحت مجموعی طور پر 8لاکھ 20ہزار 165غیر مستحق مستفید ہونے والے افراد میں 14ہزار 730 افراد کی شناخت سرکاری ملازم کے طور پر ہوئی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پروگرام سے مستفید ہونے والے غیر مستحق افراد کے خلاف ضروری کارروائی کی جائیگی۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیر مستحق افراد کے نکلنے سے مستحق افراد کی شمولیت کی راہ ہموار ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button