
نصیرآباد (این این آئی ) ڈیرہ مراد جمالی سردیاں شروع ہوتے ہی، گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ،صاحب استطاعت حضرات نے بڑے دوکانوں جب کہ غریب حضرات نے لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا شہر میں لنڈے بازاروں کے دوکانیں سج گئی مہنگائی کی وجہ سے اب تو لنڈے بازاروں میں رکھے گرم کپڑے بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں لنڈا بازار خریداری کرنے والوں کی صحافیوں سے بات چیت تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ڈیرہ مراد جمالی شہر میں گرم ملبوسات کی خریدو خروخت میں اضافہ ہو گیا غریب عوام کیلئے شہر میں لنڈا بازار سجادیا گیاعوام نے سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے بازار کا رخ کر لیا جہاں صاحب استطاعت حضرات نے گرم ملبوسات خریدنے کیلئے بڑے دوکانوں کا رخ کرلیا وہی غریب عوام کالنڈے بازاروں پر رش لگ گیا اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرے لگانے والوں نے تو واقعی کمال کر دیا اب تو جہاں ضرورت کی اشیاء کی نرخوں میں دگنا اضافہ ہوا ہے وہی لنڈے بازار میں استعمال شدہ گرم کپڑے ودیگر چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اب تو لنڈا بازار میں فروخت ہونے والے گرم کپڑے، کوٹ،جرابیں ودیگر گرم ملبوسات عوام کی قوت خرید سے دور ہورہے ہیں جب کہ اس موقع پر لنڈے بازاروں کیمالکان کا۔کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے لنڈے بازاروں میں عوام کا رش کم۔نظر آتا ہے اس سال مہنگائی کی وجہ سے کم جگہوں پر لنڈے بازار لگائیں گئے ہیں۔




