نادرا ای سہولت کے ذریعے ملک بھر کے تمام بینکوں میں رقوم جمع کرانے کی سہولت، نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ، یو بی ایل اور ون لنک کے درمیان معاہدہ، ای سہولت کے 9 ہزار سے زائد فرنچائزز پر سہولت دستیاب ہو گی
:نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) اور ون لنک کے اشتراک سے ای سہولت مراکز کے ذریعے ملک بھر کے تمام بینکوں میں رقوم جمع کرانے کی سہولت متعارف کرائے گا۔
اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب پیر کو یہاں نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ بینکوں میں رقوم جمع کرانے کی سہولت “کیش ان سروس” ملک بھر میں پھیلے 9 ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزز پر دستیاب ہوگی جہاں رقم جمع کرانے والے افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی جائے گی۔