ضرورت پڑنے پر لیبیا کی مزید فوجی مدد کریں گے،ترک صدر

0 47

انقرہ (این این آئی)تْرکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی فوجی مدد کا پابند ہے۔ ضرورت پڑی تو لیبیا کی مزید فوجی مدد کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں صدر ایردوآن نے کہا کہ انقرہ اور طرابلس کے درمیان رابطہ اور تعاون آئندہ بھی نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اس میں اضافہ ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طرابلس کی مدد کے لیے فضائی، بری اور بحری کمک فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائیگی۔صدر ایردوآن نے کہا کہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت کیساتھ طے پائے دفاعی معاہدے پر کسی دبائو میں نہیں آئیں گے۔ یونان اور اس کے بعض اتحادی ممالک چاہتے ہیں کہ ترکی سمندر میں کوئی کارروائی کرنے کے قابل نہ رہے۔ کسی دوسرے ملک کی طرح ہمارے بھی حقوق ہیں اور ہم مشرق وسطیٰ میں اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.