محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیشگوئی کردی۔تفصیلات کہ مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کے (24) فروری سے مغربی ہوا کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں گرج چمک، بارش، برفباری ہوگی، گلگت بلتستان میں (25) فروری سے دو مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کے کشمیر میں (25) فروری سے دو مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری جب کہ خیبر پختونخوا میں (24) فروری سے 1 مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کے پنجاب اور اسلام آباد میں (25) فروری سے 1 مارچ تک گرج چمک کیساتھ بارش، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے جب کہ بلوچستان میں (24) فروری سے (26) فروری تک بارش اور برفباری، سندھ میں (25) سے (26) فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کے بارش اور برفباری سے مری، گلیات، کاغان ناران، اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں فلیش فلڈنگ کا امکان ہےاور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔