خیبرپختونخوا میں لاکھوں والدین کا انسدادپولیو مہم کے دور ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے انکار

0

پشاور/ کوئٹہ(این این آئی) خیبرپختونخوا میں لاکھوں والدین نے انسدادپولیو مہم کے دور ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے انکار کر دیا ۔محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک صوبے میں79 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال صوبے میں10 لاکھ 89 ہزار87 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا جنھیں رپورٹ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق اپریل میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 94 ہزار 984 ویکسین سے انکاری کیسز سامنے ا?ئے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلی افسر کا کہنا ہے کہ ماشوخیل واقعہ میں بے بنیاد منفی پروپیگنڈے نے پولیو پروگرام کو شدید دھچکا پہنچایا۔پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت نے باعث ایک بار پھر علما کرام اور اسکالرز سے تعاون مانگ لیا ہے۔یاد مرہے کہ مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل بھی مہم کے حق میں فتویٰ دے چکے ہیں متعلقہ علاقوں میں سیاسی رہنمائوں نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.