دوسری سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز 27 دسمبر سے ملائیشیا میں شروع ہونگے

0 29

اسلام آباد (این این آئی) دوسرے سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز 27 دسمبر سے ملائیشیا میں شروع ہوں گے۔ پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ ایونٹ میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فیڈریشن بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔ گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں کبڈی، تھروبال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، یوگا، فٹ سال، ہینڈ بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے ٹیموں کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ یہ گیمز 30 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.