بلوچستان پی بی 47، حلقے کی دیگر دوہری شہریت کی درخواست لگی ہوئی ہے اسکے ساتھ سنیں گے،سپریم کورٹ

0 31

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان پی بی 47 میں عبد الروف رند کی دوہری شہریت پر نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان کہا ہے کہ متعلقہ حلقے کی دیگر دوہری شہریت کی درخواست لگی ہوئی ہے اسکے ساتھ سنیں گے۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس مشیرعالم نے کہاکہ ایک ہی وقت میں پاکستان اور اومان دو ملکوں کی شہریت رکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا، دوہری شہریت رکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینا قانوناً جرم ہے۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ عبد الرئوف رند نہ تو ادھر کا رہا ہے نہ ادھر کا۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہاکہ عبد الروف رند سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کریں۔بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتو ی کر دی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.