بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے اپنے صارفین کے ذمہ واجبات 12ارب روپے تک پہنچ گئے

0 7

بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے اپنے صارفین کے ذمہ واجبات 12ارب روپے تک پہنچ گئے بلوچستان حکومت کے محکموں نے بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کے تین ارب روپے دبا لئے،سوئی سدرن گیس کمپنی نے آئندہ ماہ سے نادھندگان کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق بلوچستان میں کمپنی کے صارفین کی مجموعی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے جس میں سے ایک لاکھ سے زائد صارفین سوئی سدرن گیس کمپنی کے نادھندہ ہیں اور واجبات کی رقم گیارہ ارب 80کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

بلوچستان حکومت کے محکموں کے ذمہ بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کے تین ارب روپے واجب الاداہے اس ضمن میں سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے ماہ مارچ سے صوبے میں سوئی گیس کمپنی کے نادھندہ صارفین کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ بلوچستان حکومت کے ذمہ واجبات کے حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر کو آگاہ کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.