غریب لاچار مزدوروں کا قتل انسانیت کا قتل ہے جس کی اجازت نہ اسلام میں ہے اور نہ ہی بلوچ، پشتون معاشرہ اور روایات اس ظلم کی اجازت دیتے ہیںصوبائی وزیر
بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ضلع بارکھان کے علاقہ رڑکن کے قریب نہتے معصوم مسافروں کو بسوں سے اتار کر بے دردی سے قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے، اپنے ایک مزمتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ غریب لاچار مزدوروں کا قتل انسانیت کا قتل ہے جس کی اجازت نہ اسلام میں ہے اور نہ ہی بلوچ، پشتون معاشرہ اور روایات اس ظلم کی اجازت دیتے ہیں، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کی بحالی کیلئے جو سنجیدہ کوششیں کررہی ہے شرپسند عناصر اس طرح کے واقعات کے ذریعے بلوچستان کے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی جو کوششیں کررہے ہیں انہیں اس میں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہو گی، صوبائی وزیر نے واقع میں جانبحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک تمام شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے، انہوں نے واقع میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ۔