سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کا اجلاس،سیکرٹری وزارت تعلیم کی اے ایس پی آئی آر ای پروگرام بارے بریفنگ

0 8

:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کا اجلاس بدھ کو کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت تعلیم کے سیکرٹری محی الدین احمدوانی نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بڑھانے کے پروگرام اے ایس پی آئی آر ای بارے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ اس پروگرام کابجٹ 200 ملین ڈالر ہے، پروگرام کے تحت بلوچستان کو 26 فیصد، سندھ کو 25 فیصد، پنجاب کو40.50 فیصد اور خیبرپختونخوا کو 18.50 فیصد شیئرز دیئے گئے ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے کمیٹی کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی کی بقایا تنخواہوں کے معاملہ پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں بہائو الدین زکریا یونیورسٹی میں ایل ایل بی کے طلباء کے امتحانات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں ایس کیٹگری کے طلباء کے داخلوں کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس میں نیپون انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ سائنسز بل 2025 پر غور کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.