بلوچستان ہائی کورٹ نے جامعہ بلوچستان ہراسگی سکینڈل سے متعلق تحقیقات اور عدالت کو آگاہ کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے جامعہ بلوچستان ہراسگی اسکینڈل سے متعلق تحقیقات اور عدالت کو آگاہ کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی بلوچستان ہائیکورٹ میں جامعہ بلوچستان ہراسگی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے کی سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے،بلوچستان یونیورسٹی رجسٹرارعدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت بینچ نے یونیورسٹی کو کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیاکمیٹی کیس اور ڈیپارنمٹ کے حوالے سے انکوائری اور پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کریگی کمیٹی کیس سے متعلق انکوائری اورہونے والی پیش رفت سے رجسٹرارٹو ہائیکورٹ کو آگاہ کرتے رہے گی بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ بلوچستان یونیورسٹی ہراسگی کیس میں اب تک چارملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔