
عوام کیلئے بری خبر،گھی مزید مہنگا
تفصیلات کہ مطابق پچھلے سال نومبر میں شروع ہونے والا خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اچھا خاصہ اضافے کا سلسلہ رُکنے کا نام نہیں لے رہا۔ ابھی رمضان المبارک شروع نہیں ہوا اور گھی کی قیمت میں اضافہ رک ہی نہیں رہا۔گھی کی قیمت دس روپے مزید اضافے کے بعد پانچ سو ساٹھ روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہپچھلے 3، چار ماہ کے دوران مجموعی طور پر خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں سو روپے فی کلو سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس طاہر ثقلین بٹ کا کہنا تھا کہ پہلے قیمتیں بڑھا کر رمضان میں قیمتیں کم کرنے کا ڈرامہ ہوگا، انتظامیہ گھی بنانے والی کمپنیوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھے، عالمی مارکیٹ میں سویا بین، پام آئل سستا، یہاں گھی مہنگا ہو رہا ہے، گھی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوئیں تو احتجاج کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اپنی خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زیادہ تر درآمدات پر انحصار کرتا ہے اس لیے درآمد کنندگان عالمی منڈی کو جواز بنا کر جب مرضی خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں۔



