وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنوبی وزیرستان میں 30 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

0 8

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےجنوبی وزیرستان میں 30 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز ہر دن دہشت گردی کے مکمل سدباب کے ہدف کے قریب تر جا رہی ہیں، قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت اور سکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.