اہم خبریںپاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا جنوبی وزیرستان میں 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

منگل کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 30 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سیکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button