
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ بی این پی نے ہمیشہ عوام اور سرکاری ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کی ہے موجودہ حکومت عوام اور ملازمین کوریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے بی این پی ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کوآل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن محکمہ مائنز اینڈ منرلز یونٹ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شکرخان رئیسانی ، جنرل سیکرٹری شمس اللہ کاکڑ، نومنتخب صدر دین محمد لانگو ،جنرل سیکرٹری خیر اللہ لونی ،سردارخوشدل لونی ،ڈی جی معدنیات عبداللہ شاہوانی،َضلعی صدر جلیل احمد ،گل محمد بازئی ، حاجی غلام حیدر بنگلزئی،ضلعی چیئرمین امیر محمدلانگو،اسد بنگلزئی ، اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔اختر حسین لانگو نے کہا کہ سرکاری ملازمین کسی بھی محکمے میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن حکومت ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے جسکے باعث ملازمین ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان نے عوام کی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے ہمیشہ ہر فورم پرملازمین اورعوام کے حقوق کے لئے آواز بلندکی ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی سرکاری ملازمین کے حقوق کے حصول میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے بلوچستان اسمبلی کے فلور پر بھی آواز اٹھائے گی۔۔رکن اسمبلی اختر حسین لانگو نے آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن محکمہ مائنز اینڈ منرلز یونٹ کے نومنتخب عہدیداروںکو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کریںگے۔ تقریب سے ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شکرخان رئیسانی ، جنرل سیکرٹری شمس اللہ کاکڑ، ، نومنتخب صدر دین محمد لانگو ،جنرل سیکرٹری خیر اللہ لونی سردارخوشدل لونی ،ڈی جی معدنیات عبداللہ شاہوانی،َضلعی صدر جلیل احمد ،گل محمد بازئی ، حاجی غلام حیدر بنگلزئی،ضلعی چیئرمین امیر محمدلانگونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں لیکن حکومت نے ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے جسکے باعث ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ معدنیات کے ملازمین کے کوئی سروسز رولز اور ریجنل آفس نہیں ہیں حکومت فوری طور پر محکمہ معدنیات کے ملازمین کیلئے سروس رولز بنائے اور ریجنل آفس قائم کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت دشت میں محکمہ معدنیات کے ملازمین کیلئے فوری طور پر کالونی کی تعمیر کو یقینی بنائے اوربلوچستان کے ملازمین کو صحت کارڈ، یوٹیلٹی الاؤنس ،ہاوس ریکوزیشن فراہم کرے۔



