عثمان شنواری کی بخار کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
کراچی(این این آئی) سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں فاسٹ بولرعثمان خان شنواری کی شرکت سے مشکوک ہوگئی ۔عثمان شنواری انفکشن اور بخارکا شکار ہیں، سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے مقامی ہوٹل میں قائم ہسپتال میں داخل عثمان شنواری کا معائنہ کرنے کے بعد ان کو ضروری ادویات تجویز کی گئیں اورمکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق عثمان شنواری جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔