
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت لیگل ٹیم کے ساتھ مشرف غداری کیس کے فیصلے کو دیکھے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حکومتی بیانیہ سامنے لایا جائے گا، وزیراعظم (آج) منگل کو واپس آرہے ہیں وہ اس کے لیگل فریم ورک کو دیکھیں گے۔واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ خصوصی عدالت کے سربراہ وقار سیٹھ نے سنگین غداری کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔ خصوصی عدالت کے 3 رکنی بنچ نے دو ایک کی اکثریت سے یہ فیصلہ دیا جبکہ اس پر ایک جج نے اختلاف کیا۔



