اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کا دورہ بحرین، ولی عہد سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقا ت پر تبادلہ خیال

منامہ (این این آئی)وزیراعظم عمران خان بحرین کے فرمانرواں حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر ان کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کیلئے بحرین پہنچے تو بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں وزیراعظم مانامہ کے الغدیبیہ کے شاہی محل پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی باضابطہ ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی ذوالفقار بخاری بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے 2 طرفہ تعلقات پر سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button