اہم خبریںپاکستان

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (این این آئی)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سانحہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کا ضیاع قوم کا بڑا نقصان جسے پورا کرنا مشکل ہے، پوری قوم سانحہ اے پی ایس کے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ پیر کو سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پانچویں برسی کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، 16دسمبر 2014 کے دن کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔اسد قیصر نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے واقعہ میں 132 سے زیادہ بچوں اور اساتذہ کے قتل نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوںنے کہاکہ آرمی پبلک سکول کے اْن معصوم ہیروز نے ہمیں دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا پیغام چھوڑ ہے، اے پی ایس کے شہدا نے دہشتگردی سے پاک اور تعلیم یافتہ پاکستان کی شمع کو ہمیشہ جلائے رکھا کے لیے اپنی عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پانچ سال گزرنے کے باوجود سانحہ اے پی ایس کا زخم ابھی بھی تازہ ہے، ہمیں اْن خاندانوں کے حوصلے پر فخر جنہوں نے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پوری قوم سانحہ اے پی ایس کے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، سانحہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کا ضیاع قوم کا بڑا نقصان جسے پورا کرنا مشکل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اے پی ایس کے معصوم ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ اے پی ایس کے شہدا نے پوری قوم کو دہشتگردی کہ خلاف جنگ کے لیے متحد کیا، ہماری مسلح افواج نے پوری قوم کی مدد سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی۔انہوںنے کہاکہ جس کے نتیجے میں آج ملک سے کافی حد تک دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی لازوال قربانیاں ناقابل فرموش ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی جیسے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے ہمیں تعلیم کو اپنا میراث بنانے ہو گا، سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کے خون کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دینگے۔اسد قیصر نے کہاکہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button